سرینگر//میرواعظ کی پاکستانی ٹیم کومبارکبادپرسخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نرمل سنگھ نے کہاہے کہ علیحدگی پسندلیڈران کے قول وفعل کامقصداپنی موجودگی کااحساس دلاناہوتاہے ۔اُدھرمیرواعظ کی پاکستانی ٹیم کومبارکبادگوتم گھمبیرکوبھی سخت ناگوارگذری اورانہوں نے مزاحمتی قائد کوسرحدپارکاکرجشن منانے کامشورہ دیا۔تاہم نامی گرامی بالی وﺅڈاداکاروں نے سرفرازالیون کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کومبارکباد پیش کی ۔ میرواعظ کی پاکستانی ٹیم کومبارکبادپرسخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نرمل سنگھ نے کہاہے کہ علیحدگی پسندلیڈران کے قول وفعل کامقصداپنی موجودگی کااحساس دلاناہوتاہے ۔نرمل سنگھ نے کہاکہ یہ بات قابل مذمت ہے کہ کشمیرمیں انسانی جانوں کاضیاع ہورہاہے اورعلیحدگی پسندلیڈرپاکستانی ٹیم کیلئے تالیاں بجاتے پھررپے ہیں ۔انہوں نے الزام لگایاکہ اس طرزعمل کاکشمیرمیں اپنی موجودگی کااحساس دلانے کیساتھ نوجوانوں کوتشددکیلئے اُکسانایاترغیب دیناہے ،اُدھرسابق وزیرقانون اوراین پی پی کے سینئرلیڈرہرش دیوسنگھ نے میرواعظ کوپاکستا ن کاایجنٹ قراردیتے ہوئے اسبات پرزوردیاہے کہ ایسے لوگوں کی سرگرمیوں کومکمل لگام دی جانی چاہئے ۔ بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے چمپینئزٹرافی فائنل کے اختتام پرکشمیری مزاحمتی قائدمیرواعظ عمرفاروق اورسابق کپتان گوتم گمبھیر کے درمیان سوشل میڈیا پر تکرارہوئی اوربھارتی ٹیم کے سابق کپتان نے میرواعظ عمرفاروق کوپاکستان جاکرجشن منانے کوکہا۔تاہم گوتم گھمبیرکو سماجی ویب سائٹ پرپاکستانی ٹیم اورمیرواعظ کت حامیوں کی سخت تنقید کاسامناکرناپڑا۔ انگلینڈ کے اوول میدان پر منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کی شکست اور پاکستان کی کامیابی پر مداحوں میں تو تو میں میں جاری ہے۔میچ سے پہلے بھارت کے جو کرکٹ شائقین سوشل میڈیا پر جارحانہ نظر آ رہے تھے پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں وراٹ الیون کی کراری شکست کے شدید طنز کا سامنا ہے۔ایسی ہی ایک تکرار بھارتی ٹیم کتے سابق کپتان گوتم گمبھیر اور کشمیر ی مزاحمتی قائد میر واعظ عمر فاروق کے درمیان نظر آئی۔میر واعظ نے پاکستان کی جیت پر ٹویٹ اپنے تاثرات میں لکھا”ہر طرف آتش بازی ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ عید قبل از وقت آ گئی۔ بہتر کھیلنے والی ٹیم کا دن رہا۔ پاکستانی ٹیم کو جیت کی مبارکباد“۔اس ٹویٹ پر سابق کپتان گوتم گمبھیر نے لکھا”میر واعظ آپ کے لئے ایک تجویز ہے، آپ سرحد پار کر کے اس پار کیوں نہیں چلے جاتے؟ وہاں آپ کو بہتر پٹاخوں (چائنیز) اور عید کا جشن ملے گا۔ گوتم گھمبیرکے آگے لکھامیرواعظ میں پیکنگ میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں“۔میر واعظ کے اس ٹویٹ پر تقریباً ڈیڑھ ہزار تاثرات آئے ہیں جبکہ اسے6 ہزار سے زیادہ بار ری ٹویٹ اور 12 ہزار سے زیادہ پسندکیاگیا۔دریں اثناءنامی گرامی بالی وﺅڈاداکاروں نے سرفرازالیون کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کومبارکباد پیش کی ۔