مینڈھر//گذشتہ دنوں طوفانی بارشوں سے مینڈھر کے سنگیوٹ علاقہ میں سڑکوں کی حالت نہایت ہی خراب ہو گئی تھی جن پر چلنا مشکل بن گیاہے ۔چونکہ یہ کچی سڑکیں ہیں جن پر بارش سے کیچڑ پیدا ہوجاتاہے اور یہ سڑکیں ایسے مناظر پیش کرتی ہیں جیسے کیچڑگاہ ہو۔بارش کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت بند ہو گئی تھی جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں کو کئی کلو میٹر سفر پیدل کرنا پڑ رہا تھا ۔لوگوں کی اسی مشکل کو دیکھتے ہوئے رومیو فورس سے وابستہ اہلکاروں نے جے سی بی مشین لگا کر کچھ علاقہ کے لوگوں کو ساتھ رکھ کر سڑک کام شروع کیا اور اسے گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنایا ۔ اس سے قبل بھی علاقہ میں سنگیوٹ میں 38آر آر نے ایسے کام کئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے سڑک کی مرمت کرنے پر فوج کا شکریہ اد اکیا ۔