راجوری /پونچھ // عالمی یوم یوگا پر راجوری اور پونچھ میں کئی مقامات تقریبات منعقد کی گئیں ۔پونچھ میں اس سلسلے میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے ضلع افسر پونچھ جی این بی محمد ایاز خان کی نگرانی میں ہائر اسکنڈری اسکول بوائز پونچھ کے گرائونڈ میںایک تقریب کا انعقادکیاگیا ۔تقریب میںضلع بھر سے تقریبا ًپانچ سو طلبہ و طالبات نے شمولیت کر کے عوام کو یوگاکے بارے میں بیدار کیا ۔واضح رہے کہ اس تقریب میں شرکت کیلئے مختلف اسکولوں کے طلبہ کو محکمہ سپورٹس کی یانب سے پچھلے کئی دنوں سے لگاتار تربیت دی جارہی تھی جس میں خصوصی طور پر کم عمر بچے بڑے ہی جوش وخروش سے شامل ہورہے تھے۔ بدھ کو اس سلسلہ میں منعقد ہ اس تقریب میں 500 طلبہ و طالبات کے ساتھ ایس ایس پی پونچھ راجیو کمار پانڈے آئی پی ایس ، برگیڈ کمانڈر93 انفینٹری برگیڈ اے ایس پنڈارکر، اے ڈی سی پونچھ سردار گرویندرجیت سنگھ ، ڈی پی ای او موہن لعل، سنگھ،ڈی پی ای او محمد قاسم، طارق خان،پردیپ کھنہ، نریندر کمار، ڈاکٹر منورقریشی اور راکیش کمار نے بھی یوگا کیا اور تمام لوگوں کو یوگا کرنے کی صلاح دی۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے طارق خان نے بتایا کہ ہندوستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اس دن کو منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کے نام پر یہ دن منانے کا مقصد عوام کو یوگاکے متعلق بیدار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ بارش تھی لیکن پھر بھی پونچھ میں گرم جوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام نے اس دن کو منایا گیا۔اس دوران غیر سرکاری تنظیم شری چندر اُتم یوگا آویرنس نے بھی ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں سینکڑوںبچوں اور تنظیم کے کارکنان نے یوگا کیا اور اس کے متعلق عوام میں بیداری لانے کی کوشش کی۔وہیں راجوری میں بھی کئی جگہوں پر ایسی ہی تقاریب منعقد ہوئیں ۔ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال کی سربراہی میں ایوش محکمہ نے یوتھ سروسز و سپورٹس کے اشتراک سے یوگا کا دن منایا۔یوگا تقریب کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری ممتاز علی چوہدری نے کیا جس میں ملازمین ، کھلاڑیوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔اسی طرح کی تقریبات نوشہرہ اور سندر بنی میں بھی ہوئیں ۔دریں اثناء گورنمنٹ پی جی کالج راجوری کی طرف سے بھی کالج کیمپس میں یوگا ڈے منایاگیا۔ اس موقعہ پر کالج کا عملہ ، طلباء اور غیر تدریسی عملہ بھی موجودتھا۔اپنے خطاب میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جاوید احمد قاضی نے کہاکہ یوگا کو ہندوستان میں پانچ ہزار سال قبل سے منایاجاتارہاہے اور اسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اکیس جون کو دنیا بھر میں منانے کا فیصلہ لیاہے ۔انہوںنے کہاکہ یوگاصرف جسمانی مشق ہی نہیں بلکہ اس سے روحانی اور اخلاقی قدریں بھی بیدار ہوتی ہیں ۔ وہیں ڈگری کالج تھنہ منڈی میں یوگا کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوی ۔اس موقعہ پر چیف لائبریرین وقار احمد نے یوگا کی اہمیت پر خطاب کیا جبکہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شکیل احمد رینہ نے بھی اس دن کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔تقریب میں کالج کا عملہ اور طلباء بھی موجودتھے۔