تھنہ منڈی //عید سے قبل تھنہ منڈی انتظامیہ نے بازار کا معائنہ کر کے دوکانداروں سے 2500 روپے بطور جرمانہ وصول کیا۔تحصیل انتظامیہ نے نائب تحصیلدار تھنہ منڈی فاروق احمد راتھر کی سربراہی میں بازار کا معائنہ کیاجس دوران سبزی فروش، نانوائی،مرغا فروشوں اور حلوائیوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیاکہ وہ تمام اشیاء خوردونوش اور دیگر چیزوں کے نرخ اعتدال پر رکھیں۔ انہو ں نے کہا کہ اگر کوئی دوکاندار ریٹ سے اضافی وصول کرتاپایاگیا تو اسکے خلاف تحت ضابطہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوران معائنہ خاطی دوکانداروں سے موقعہ پر 2500 روپے بطور جرمانہ وصول کیاگیا۔انکے ہمراہ تحصیل سپلائی آفیسر تھنہ منڈی اور میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے علاوہ پولیس عملہ بھی تھا۔