Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

پائین شہر تیسرے روز بھی سیل،شہری ہلاکتوں کیخلاف ہڑتال

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 3, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر// جنوبی ضلع اننت ناگ کے برینٹی دیالگام میں مسلح تصادم کے دوران فورسز کی مبینہ فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف وادی کشمیر میں اتوار کو علیحدگی پسند قیادت کی اپیل پر ہڑتال رہی جس سے معمول کی زندگی معطل ہوکر رہ گئی۔ خیال رہے کہ ضلع اننت ناگ کے دیالگام میں ہفتہ کو جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والے ایک شدید مسلح تصادم میں لشکر طبیہ کے اعلیٰ کمانڈر بشیر لشکری سمیت دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ۔ پائین شہر میں تیسرے روز بھی مسلسل بندشیں اور قدغنیں جاری رہیں جبکہ ریل سروس بھی منقطع رہی۔
شہر خاص تیسرے روز سیل
 احتجاج کی کال کے پیش نظر انتظامیہ نے شہر خاص کے7پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں بندشیں عائد کیں ۔شہری ہلاکتوں کے خلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے شہر سرینگر خانیار،رعناواری،نوہٹہ، مہاراج گنج ،صفاکدل، مائسمہ اور کرا لہ کھڈ کے تحت آنے والے علاقوں میں تیسرے روز سخت ترین ناکہ بندی کی ، جس کی وجہ سے لوگوں کی آمد و رفت میں خلل پڑا۔پائین شہر میں صبح سے ہی پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی اور سڑکوں پر جگہ جگہ خاردار تار بچھائی گئی ،اس صورتحال کی وجہ سے پورے پائین شہر میں سناٹا اور ہوکا عالم چھایا رہا ۔شہر خاص کے پابندی زدہ علاقوں کو سیول لائنز علاقوں کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں اور چھوٹے پلوں کو خار دار تاروں سے سیل کردیا گیا تھا ۔مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ3دنوں سے لگاتار بندشوں اور قدغنوں کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے ۔
ہڑتال
 مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دیالگام میں خاتون سمیت2شہری ہلاکتوں کے خلاف دی گئی ہڑتال کے پیش نظر وادی کے جنوب و شمال میں مکمل بند رہا۔ہڑتال کال سے سرینگر کے علاوہ وادی کے دیگر اضلاع اور تحاصیل صدر مقامات میں تمام طرح کی دکانیں ،کاروباری ادارے،بازار بند رہے جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہا۔سول لائنز کے لال چوک ،ریگل چوک ،کوکر بازار ،آبی گذر ،کورٹ روڈ ،بڈشاہ چوک ،ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ ،مہاراجہ بازار ،بٹہ مالو اور دیگر اہم بازاروں میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے مقفل رہے اور ٹرانسپورٹ سروس معطل رہی۔تاہم شہر میں جزوی طور پر ٹرانسپورٹ چلتا رہا۔جنوبی کشمیر میں ہڑتال کا زیادہ ہی اثر دکھائی دیا کیونکہ چاروں اضلاع بشمول اسلام آباد ، کولگام ، شوپیاں اور پلوامہ میں تمام کاروباری اور عوامی سرگرمیاں ہڑتال کی وجہ سے مفلوج ہوکر رہ گئیں۔۔
ریل سروس معطل
 ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ریلوے حکام نے اتوار کے روز بانہال سے بارہمولہ تک چلنے والی ریل سروس کو بھی بند رکھا ۔ اس دوران سرینگر ، بڈگام اور بارہمولہ کا جنوبی کشمیر سے ریل رابطہ مکمل طور بند رہا ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی روک تھام کا سامنا کرنا پڑے گا،خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: منوج سنہا
تازہ ترین
آپریشن سندور کے دوران تینوں افواج کے درمیان شاندار تال میل رہا
برصغیر
حریت غیر متعلق ہو چکی، کشمیریوں کو آگے بڑھنا ہوگا اور بھارت میں اپنا مقام تلاش کرنا ہوگا: بلال غنی لون
تازہ ترین
ہاکی انڈیا نے سینئر خواتین کے قومی کیمپ کے لیے 40 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا
تازہ ترین

Related

صفحہ اول

سکولوں میں سوچھتاکہاں؟ ۔26.6فیصد میں لڑکیوں کیلئے بیت الخلاء نہیں ،6فیصد میں بند

July 18, 2025
صفحہ اول

شہر میں دست،قے اور پیٹ درد میں مبتلا 60فیصد مریضوں میں انفیکشن کی نشاندہی جون اور جولائی میں مضر صحت پانی پینے سے اضافہ ریکارڈ:میڈیکل سپر انٹنڈنٹ

July 18, 2025
صفحہ اول

ٹی آر ایف امریکہ نے عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دی

July 18, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?