Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

آبی وسائل کا تحفظ حکومت کی ترجیحات : حق خان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 3, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر//دیہی ترقی ، پنچایتی راج ، قانون و انصاف کے وزیر عبدالحق نے افسرو ںکو ہدایت دی ہے کہ وہ آبی وسائل کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے انٹگریٹیڈ واٹر شیڈ منیجمنٹ پروگرام ( آئی ڈبلیو ایم پی )کے تحت کاموں کو ترجیح دیں۔عبدالحق نے مستقبل کے استعمال کیلئے پانی کے بچاﺅ کے خاطر دیہات کے بالائی علاقوں میں چھوٹے ڈیم اور واٹر ہارویسٹنگ ٹینکوں کے علاوہ چیک ڈیم تعمیر کرنے پر زور دیا۔ ان باتوں کا اظہار وزیر نے آئی ڈبلیو ایم پی کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی ایک میٹنگ کے دوران کیا۔میٹنگ میں دیہی ترقی کے سیکرٹری نرمل شرما ، ناظم دیہی ترقی کشمیر غضنفر حسین اور دیگر کئی افسران بھی موجود تھے۔وزیر نے کہا کہ آئی ڈبلیو ایم پی کا مقصد زمین پر پڑنے والی پانی کی ہر بوند کو بچانا ہے ۔آئی ڈبلیو ایم پی کے تحت پائیدار اثاثوں کی تعمیر کے لئے انہو ں نے کہا کہ ان کاموں سے سماج کے ایک بڑے طبقے کو فائدہ ملنا چاہئے۔ وزیر نے کہا کہ حفاظتی باندھ فقط ہنگامی حالات میں تعمیر کئے جانے چاہئیں۔عبدالحق نے کہا کہ آئی ڈبلیو ایم پی کی عمل آوری کا مقصد زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کرنا اور بنجر زمین کوزرخیز بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اس مقصد کے لئے قلیل مدتی مشن تشکیل دے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے پہاڑی علاقوںمیں آبپاشی کے ڈیم تعمیر کرنے کی گنجائش ہے جن کو بہتے ہوئے پانی کو استعمال میں لانے کے لئے تعمیر کیا جاسکتا ہے۔وزیرنے کہا کہ ڈیم بارش کے پانی کو ہارویسٹنگ میں استعمال میں لانے میں مددگار ثابت ہونے کے علاوہ اراضی کو بھی تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔وزیر نے کہا کہ اس سکیم کے اگلے مرحلے میں ماہرین کی رائے سے استفادہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ان کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دینے سے موثر طور اہداف حاصل کئے جاسکیں گے۔عبدالحق نے کہا کہ آئی ڈبلیو ایم پی کو ایم جی نریگا کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہئے کیونکہ ایم جی نریگا کا مقصد بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنا جبکہ آئی ڈبلیو ایم پی کامقصد زمین او رپانی کو تحفظ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر سکیموں کی طرح آئی ڈبلیو ایم پی میں نتائج فوری طور حاصل نہیں ہوتے ہیں بلکہ اس کے طویل مدتی اور دور رَس اثرات دیکھے جاتے ہیں۔وزیر نے کہا کہ آئی ڈبلیو ایم پی کے ذریعے قدرتی وسائل کو تحفظ فراہم کر کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔عبدالحق نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ڈیموں اور ٹینکو ں کی کنکریٹ تعمیر سے اجتناب کر کے آسان اور کفایتی تکنیکی طریقہ¿ کار استعما ل کریں۔وزیر نے کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے ریاست میں سینکڑوں سال پہلے کچھ ڈیم تعمیر کئے ہیں اور آج بھی ان سے استفادہ کرتے ہیں۔وزیر نے سوچھ بھارت مشن کا بھی جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ سکیم ریاست کے تمام اضلا ع میںعملائی جارہی ہے۔افسران نے کہا کہ 7519دیہات میں سے 190دیہات کو کھلے میں رفع حاجت بشری سے پاک قرار دیا گیا ہے جبکہ 635 دیہات میں یہ ہدف 2019تک حاصل کیا جائے گا۔وزیر کو مزید بتایا گیا کہ اگلے دوماہ کے اندر مزید 26بلاکوں کو کھلے میں رفع حاجت بشری سے پاک بنایا جائے گا۔انہیں مزید بتایا گیا کہ محکمہ رواں مالی سال کے دوران 4لاکھ انفرادی گھریلو بیت الخلاءتعمیر کررہا ہے جبکہ سال 2019ءکے آخر تک 7.57 انفرادی گھریلو بیت الخلاءتعمیر کئے جائیں گے۔افسران نے کہا کہ اب تک 3.21 لاکھ انفرادی گھریلو بیت الخلاءکئے گئے ہیں جن کے دائرے میں 3.20 لاکھ کنبوں کو لایا گیا ہے۔ٹھوس کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کےلئے وزیرنے کہاکہ یہ حکومت کے سامنے ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور اس کےلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنچایت سطح پر کئی پائیلٹ پروجیکٹ متعارف کئے گئے ہیں اور کامیابی کی صورت میں انہیں دیہا ت کی سطح پر بھی عملایا جائےگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہر ایک ضلع کے پنچایت حلقے میں ایک گاربیج شیڈ تعمیر کرے گا۔انہوںنے کہاکہ ٹھوس کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کےلئے اس طرح کے 22شیڈ تعمیر کئے جائیں گے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالائی علاقوں میں بارشوں سے بڑے پیمانے پرنقصانات | 300بھیڑ بکریاں ہلاک، متعدد نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ
خطہ چناب
بانہال کے شعلہ بیان عالم دین محمد یعقوب ربانی 64 سال کی عمر میں فوت فضاء سوگوار،مولانا رحمت اللہ قاسمی کی پیشوائی میں سینکڑوں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت
خطہ چناب
ناشری ٹنل کے آر پار ہلکی بارشوں کے باوجود قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری
خطہ چناب
امرناتھ یاتریوں کی بس کیلا موڑ ٹنل کے اندر حادثے کا شکار | چار یاتری معمولی زخمی ،ز خمیوں کی حالت مستحکم:حکام
خطہ چناب

Related

کشمیر

ریاستی درجہ بحالی احتجاج کیلئے کانگریس نے اکیلے دوڑ لگائی قومی تعلیمی پالیسی ویژنری دستاویز، پانچ سال پرانی ہو چکی، جائزہ لینے کا وقت:وزیر اعلیٰ

July 22, 2025
کشمیر

ملی ٹینسی متاثرین کو ادارہ جاتی مدد کی فراہمی لیفٹیننٹ گورنر کا ویب پورٹل کا آغاز

July 22, 2025
کشمیر

پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت انجینئر رشید کو حراستی پیرول مل گیا

July 22, 2025
کشمیر

۔12اضلاع کیلئے فلڈ الرٹ جاری ۔ 25جولائی تک کئی جگہوں پر موسلا دھار بارشیں متوقع

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?