Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

بامنو کیلر میں خونریز تصادم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 4, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
پلوامہ//بامنو کیلر پلوامہ میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین جاری تصادم میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ جھڑپوں میں کم ازکم 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں5 کو گولیاں لگی ہیں ۔ پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ ،فوج کی44آر آر اور سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکاروں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کے دوران قصبہ سے قریب16کلو میٹر دور بامنو نامی علاقے کو اچانک محاصرے میں لیا۔ محاصرے کے دوران ایک سیب کے باغ کے نزدیک جنگجو نمودار ہوئے جس کے بعد طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ ابتدائی فائرنگ میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا۔ اس کے بعد جنگجو ایک مکان میں گھس گئے ۔ فورسز نے آناً فاناً مکان کے چاروں اطراف تار بندی کی اور پورے گاوں کا گھیرا سخت کیا۔ قریباً دو گھنٹے گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بعد ایک اور جنگجو جاں بحق ہوا۔پولیس ذرائع نے جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کی شناخت کفایت احمد کھانڈے ساکن بامنو اور جہانگیر احمدخان ساکن کیلر کے بطورکی ہے۔پولیس کے مطابق جنگجوئوں کا تعلق حزب المجاہدین کے ساتھ ہے۔ ان دو جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد مارے گئے جنگجوئوں کے ساتھی ایک رہائشی مکان کے مختلف حصوں میں مورچہ زن ہوکر فائرنگ کرتے رہے۔فائرنگ کے تبادلے میں فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے مکان میں کم سے کم مزید ایک جنگجو موجود ہے جو ریاسی کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔ادھر تصادم شروع ہوتے ہی ایچھ گوز،بامنو، کیلر، مست پورہ، ژون، ابہامہ، زرکن، زم پتھری،پکھرپورہ،چک کیلر اور اگلر کے علاوہ دیگر ملحقہ علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ یہاں جمع ہوئے اور انہوں نے فورس پر چاروں طرف سے شدید پتھرائو کیا۔تاکہ جنگجوئوں کو فرار ہونے میں مدد کی جا سکے۔ نوجوانوں نے فورسز پر زبردست پتھرائوکیا جس کے جواب میں فورسز نے شلنگ کی ۔ جب مظاہرین منتشر نہیں ہوئے تو پہلے پیلٹ کاا ستعمال کیا گیا اور  بعد میںگولیاں بھی چلائی گئیں ۔ جس سے کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے5 کو گولیاںلگی جبکہ باقی زخمیوں کو پیلٹ لگے ۔ بی ایم او کیلر سنااللہ نے بتایا کہ اسپتال میں 13زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے5 کو گولیاںلگی تھیں۔ ایک کے سینے میں ، دو کے پیٹ میں اور دو کی ٹانگوں میں گولیاں لگی تھیں جبکہ  ایک کی آنکھ میں پیلٹ لگے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان چھ افراد میں سے پانچ کو سرینگر منتقل کیا گیاجبکہ ایک کو پلوامہ لیجایا گیا۔انکا کہنا تھا کہ23سالہ جہانگیر وگے ولد عبدالحمید ساکن ابہامہ، 36سالہ مشتاق احمد کمہار ولد عبدالرحمان کمارپکھرپورہ،18سالہ راجو ولد خورشید کھانڈے ابہامہ ، 23سالہ محمد سلیم پرے ولد محمد یوسف ، 22سالہ طارق میر ولدمحمد مقبول میر کیلر  ،  23سالہ الطاف احمد گورسی ولد باجیر گورسی ساکن زم پتھری ،  25سالہ فاروق بیگ ولد عبدالخالق ساکن زرکن ،22سالہ مدثر وانی چک کیلر کو گولیاں اور پیلٹ لگے۔ ادھر پلوامہ میں بھی زبردست جھڑپیں ہوئیں۔ نوجوانوں نے فورسز پر پتھرائو کیا جس کے جواب میں فورسز  نے پیلٹ، شلنگ اور پاوا شیل کا استعمال کیا۔ جس سے پورے قصبہ میں افرا تفری پھیل گئی اور مکمل ہڑٹال کے دوران ہر قسم ک آمد و رفت بند ہوگئی۔ادھر جنگجوئوں کی ہلاکت کے پیش نظر نیوہ، بیلو، راجپورہ سمیت کئی جگہوں پر جھڑپیں ہوئیں۔ جو آخری اطلاع ملنے تک جاری تھیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اُردو خبرنامہ || دن کی اہم ترین خبریں || 19 جولائی 2025 || کشمیر عظمی
ملٹی میڈیا
پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی روک تھام کا سامنا کرنا پڑے گا،خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: منوج سنہا
تازہ ترین
آپریشن سندور کے دوران تینوں افواج کے درمیان شاندار تال میل رہا
برصغیر
حریت غیر متعلق ہو چکی، کشمیریوں کو آگے بڑھنا ہوگا اور بھارت میں اپنا مقام تلاش کرنا ہوگا: بلال غنی لون
تازہ ترین

Related

صفحہ اول

سکولوں میں سوچھتاکہاں؟ ۔26.6فیصد میں لڑکیوں کیلئے بیت الخلاء نہیں ،6فیصد میں بند

July 18, 2025
صفحہ اول

شہر میں دست،قے اور پیٹ درد میں مبتلا 60فیصد مریضوں میں انفیکشن کی نشاندہی جون اور جولائی میں مضر صحت پانی پینے سے اضافہ ریکارڈ:میڈیکل سپر انٹنڈنٹ

July 18, 2025
صفحہ اول

ٹی آر ایف امریکہ نے عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دی

July 18, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?