بیروت//شام کی فوج نے ملک کے جنوبی حصے میں جمعرات تک جنگ بندی کرنے کا اعلان کیا۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے فوج کے حوالے سے بتایا کہ فوج نے جنوبی شام میں اپنی مہم کو روک دیا ہے اس میں قوئنیترہ صوبہ بھی شامل ہے جہاں اسرائیل نے حالیہ دنوں میں فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ فوج نے کہا کہ آدھی رات سے جنگ بندی نافذ ہو گئی ہے ۔ فوج نے گزشتہ دو ہفتوں میں دوسری بار یکطرفہ جنگ بندی ا علان 'صلح کوششوں' کی حمایت کرنے کے لئے کیاہے ۔ اس سے پہلے 17جون کو بھی فوج نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جو صرف اسرائیل کے ساتھ سرحد کے جنوبی شہر دیرہ میں لاگو تھا۔ بیان کے مطابق پورے جنوبی شام میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے جس میں جنوب مغرب کے قوئنیترہ صوبے سے جنوب مشرق میں اسرائیل کی سرحد سے لگے سویدا صوبہ بھی شامل ہے ۔