Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

برہان وانی کی پہلی برسی،وادی میں سخت سیکورٹی انتظامات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 7, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
سرینگر// حزب کمانڈر برہانی وانی کی پہلی برسی پر مزاحمتی اور عسکری خیمے کی طرف سے دی گئی کال کے پیش نظر ممکنہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے فورسز اور پولیس کو چوکناکیا گیا ہے جبکہ حساس علاقوں میں اضافی فورسز و پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔سماجی رابطہ گاہوں اور انٹرنیٹ کی سروس کو منقطع کرنے کے احکامات بھی صادر کئے گئے جبکہ حساس اضلاع میں موبائل سروس بھی ممکنہ طور پر بند کی جائے گی۔ جنوبی کشمیر کے بمڈورہ علاقے میں ایک برس قبل خونین جھڑپ میں جان بحق حزب کمانڈر برہان مظفر وانی کی پہلی برسی کے مناسبت سے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے احتجاجی پروگرام و ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔کال کے پیش نظر انتظامیہ اور پولیس متحرک ہوگئی ہے اور کسی بھی طرح کی صورتحال سے نپٹنے کیلئے ایک ہفتہ قبل سے تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سیکورٹی کی کئی میٹنگیں منعقد ہوئیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس روز جنگجوئوں کی طرف سے ممکنہ حملوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلی ہی فورسز،فوج اور پولیس کو متحرک رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔سیکورٹی ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ برہان کی پہلی برسی کے موقعے پر نہ صرف علیحدگی پسندوں کی طرف سے احتجاج منظم کرنے کی کوشش کی جائے گی بلکہ جنگجو بھی پولیس اور فورسز پر حملوں میں تیزی لاسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے بھی اسی طرح کے خدشات ظاہر کئے ہیں اور اس سلسلے میں خاص طور پر جنوبی کشمیر کا نام لیا جارہا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان خدشات کے پیش نظر برہان وانی کی برسی کے موقعے پر سیکورٹی کے مثالی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ امن و قانون کی صورتحال کو قابو میں رکھا جائے۔ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے ریاستی اور مرکزی حفاظتی اداروں کے درمیان کچھ عرصے سے صلاح و مشورہ جاری تھا جس دوران برہان وانی کی برسی کے موقعے پر حفاظتی انتظامات کے حوالے سے ایک خاص حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی ہے جس کے تحت پوری وادی بالخصوص جنوبی کشمیر کے4اضلاع پلوامہ، اننت ناگ، کولگام اور شوپیان میںپولیس اور نیم فوجی دستوں کے ساتھ ساتھ فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد میں تعیناتی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت بھی برہان وانی کی برسی کے موقعہ پر کشمیر کی صورتحال پر نظر بنائے رکھی ہوئی ہیں،اور اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو ہر طرح کا تعاون بھی پیش کر رہی ہے۔داخلہ سیکریٹری راجیو مہاریشی نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا’’ کشمیر میں ہم ہر سطح کی صورتحال  سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں جبکہ مرکزنے امرناتھ یاترا کے بیچ 8جولائی کو ممکنہ صورتحال سے نپٹنے کیلئے فورسز کی214کمپنیوں کو روانہ کیا‘‘۔ادھر صورتحال کو بنائے رکھنے کیلئے  انٹرنیت اور مواصلاتی پر بھی پابندی عائد کرنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔صوبائی پولیس سربراہ کی طرف سے اس سلسلے میں وادی میں سماجی رابطہ گاہوں کو بند کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ آئی جی کشمیر منیرا حمدخان کی طرف سے جاری حکم نامہ میں لیز لائن انٹرنیٹ فرہم کرنے والوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ’’ملک دشمن عناصر کی طرف سے انٹرنیٹ سروس کا غلط استعمال کرنے کی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سوشل سائٹس کو بند کرنے کے احکامات دئیے جاتے ہیں تاکہ ممکنہ امن و قانون کی صورتحال پیدا نہ ہو‘‘۔آئی جی کشمیر نے کہاکہ اگر سماجی رابطہ گاہوں کو بند کرنا نا ممکن بن جائے،تو اس صورت میں انٹرنیٹ سہولیات ہی جمعرات شام10بجے سے آئندہ احکامات تک بند کی جائے۔ممکنہ طور پر انتظامیہ و ادی میں احتیاطی طور پر موبائل سروس کو بھی بند کرے گی۔حفاظتی اداروں کی طرف سے مرتب کی گئی حکمت عملی کے تحت بیشتر علیحدگی پسند لیڈران، عہدیداروں اور کارکنوں کو گرفتار یا خانہ نظر بند کیا جائے گا جبکہ سنگبازوں کو پولیس اسٹیشن طلب کرکے کچھ دنوں تک حراست میں رکھا جائے گا۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے افواہ بازی سے بچنے کیلئے جمعرات کی رات سے موبائیل انٹر نیٹ خدمات بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں ریاستی محکمہ داخلہ کی طرف سے مواصلاتی کمپنیوں کو پہلے ہی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سرینگر میں مقیم سی آر پی ایف کے ترجمان راجیش یادو نے اس بات کی تصدیق کی کہ8جولائی کو جنوبی کشمیر کے حساس مقامات کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر علاقوں میں فورسز کی معقول تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یقیناحفاظتی انتظامات معمول کے مقابلے میں انتہائی سخت ہونگے ۔ آئی جی کشمیر منیر احمدخان نے بتایا کہ جہاد کونسل اور مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے دی گئی کال کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام طرح کے سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،جبکہ تمام پولیس افسران اور انتظامی افسران کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا امن میں نقص پیدا کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا جبکہ غیر قانونی طور پر لوگوں کو جمع ہونے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔منیر احمد خان نے کہا کہ پولیس اور فورسز کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے،جبکہ سیکورٹی کے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں
چرارشریف میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
سپورٹس

Related

صفحہ اول

حریت کانفرنس کی سیاست ختم تشدد نے ہمیں کچھ نہیں دیا، نسلیں ختم ہوئیں، ہم کچھ نہیں کرسکے

July 19, 2025
صفحہ اول

پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا پانی اور خون ایک ساتھ نہیں چل سکتے

July 19, 2025
صفحہ اول

پانچ طیارے مار گرائے گئے،ٹرمپ کا دعویٰ پاک بھارت جنگ امریکی مداخلت کے بعد ختم ہوئی

July 19, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی روک تھام کا سامنا کرنا پڑے گا،خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: منوج سنہا

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?