جموں//جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے مادر مہربان بیگم اکبر جہاں کو ان کے 17ویں یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اس سلسلے میں یہاں شیرکشمیر بھون میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ستونت کور ڈوگرہ صوبائی صدر خواتین ونگ نیشنل کانفرنس نے کی ۔مقررین نے اس موقعہ پر کہا کہ مادر مہربان نے ریاست کی پسماندہ اور غریب خواتین کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔منویر کور،دلجیت شرما،وینا اوبرائے، آگیاکور،رشیدہ بیگم،دلشاد بیگم، پنکی بٹ، کومل منہاس، سومادیوی ،چنچلا، وینا، جیوتی وغیرہ نے بھی اس موقعہ پر مادر مہربان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ریاست میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے ان کی خدمات کو سراہا ۔