ممبئی// ہندوستانی فلمی دنیا کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی طبیعت کے بارے میں افواہوں کے بعد یہ خوش آئند خبر موصول ہوئی ہے کہ بزرگ اداکار روبصحت ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں۔ شمال مغربی ممبئی کے علاقہ باندرہ میں واقع لیلاوتی اسپتال کے ایک باثوق ذرائع نے کہا کہ دلیپ کمار کی حالت میں سدھار ہورہا ہے ، جس کی ان خاندان سے انتہائی قریب اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سینٹ کے ممبر آصف فاروقی نے بھی کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دلیپ صاحب ایک عرصہ سے ضعیف العمری کا شکار ہیں اور چند سال میں ان کی طبیعت کئی مرتبہ ناساز ہوئی ہے اور انہیں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔