ڈوڈہ//فوج نے کے گوٹل کے سر سبز چراہگاہوں میں گوجر و بکروال طبقہ کے لئے گھوڑ دوڑ، میلہ اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ۔موسم گرما شروع ہونے کے ساتھ ہی ہزاروں کی تعداد میں گوجر و بکروال طبقہ اپنے مال و مویشی لیکر اودھمپور، ریاسی، اننت ناگ، جموں اور راجوری سے گوٹل کے سر سبز چراہگاہوں کا رُخ کرتے ہیں۔فوج ان کے طبی معاملات کو حل کرنے کے لئے2012سے میڈیکل کیمپ منعقد کر رہی ہے۔سا سال فوج نے اس طبقہ کے لئے گُڑ دوڑ، میلہ و میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ۔گُڑ دوڑ میں کل ملاکر 146گوجر و بکروال گُڑ سواروں نے حصہ لیا ۔اس دوڑ کا نظارہ مقامی لوگوں نے دیکھا جو دیسہ علاقہ سے اس منفرد ایوئینٹ کو دیکھنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔بعد ازاں گوجر و بکروال طبقہ کے لئے ایک میلہ منعقد کیا گیا ۔طبقہ کے لئے 634 خواتین اور بچوں نے شرکت کی ،جہاں پر انہیں مفت طبی خدمات کے علاوہ ادویات بھی فراہم کئے گئئے۔میلے میں طبقی کے بچوں نے بھی شرکت کی اور تمدنی پروگرام پیش کیا ۔طبقہ نے فوج کی جانب سے ایس اپروگرام منعقد کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا ۔