مینڈھر//مینڈھر میں پی ڈی پی کو اس وقت دھچکالگا جب کوٹاں کانڈی کے کئی کارکنان نے پارٹی کو خیر آباد کہتے ہوئے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی۔جمعرات کو ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا کی قیادت میں ان کے دفتر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس دوران متعدد کارکنان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ان کارکنان کاممبر اسمبلی مینڈھر نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت پر ہار پہناکر استقبال کیا ۔پارٹی بدلنے والے کارکنان کاکہناتھاکہ انہوںنے پی ڈی پی جماعت میںکئی سال گزارے لیکن کسی نے ان کا حال تک نہ پوچھا اور نہ ہی کبھی کسی لیڈر نے علاقے کا دورہ کیا اس لئے انہوںنے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیا رکی ہے اور جاوید رانا پر بھروسہ کیاہے جو مینڈھر کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کر رہے ہیں ۔جاوید احمد رانانے کہا کہ اب وہ وقت چلا گیا ہے جب لیڈران قوم کے نام لوگوں کو تقسیم کرتے تھے اور لوگوں کی سادگی اور شرافت کا بھرپور فائدہ اٹھاتے تھے ،آج بھی اگر ہم نے اپنی سوچ میں تبدیلی نہیں لائی تو پسماندگی اور بدحالی ہمارے گلے کا زیور بن کر رہ جائے گی۔رانا نے خطہ پیر پنجال کی عوام کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرقہ پرست جماعتیں کچھ مدت کے لئے ریاست میں رہتی ہیں تو ایک دن وہ بھی آ جائے گا کہ ریاستی شناخت کی طرح انسانی شناخت کو بھی خطرہ لا حق ہو جائے گا اس لئے ضروری ہے کہ نیشنل کانفرنس کے ہل والے پرچم کو مضبوطی سے تھام لیاجائے کیونکہ یہی وہ واحد جماعت ہے جس کی ریاست کے تینوں خطوں میں اپنی شناخت برقرار ہے ۔اس موقعہ پرپارٹی میں شامل ہونے والوں میںعبد المجید خان، عبد الرحمن خان، محمد لطیف خان،محمد کبیر خان، محمد اشرف خان، محمد خالق خان، منور حسین خان،زاہد اقبال خان،محمد قاسم خان اور طارق ایوب خان قابل ذکر ہیں ۔تقریب میں ایڈووکیٹ زیشان رانا ، ایڈووکیٹ نذیر چوہدری اور بلاک صدر گورسائی حاجی محمد رشید بھی موجودتھے ۔