راجوری //راجوری پولیس نے خواس میں ایک بزرگ شہری کی پٹائی کرنے کے معاملے پر دو مزید افراد کو گرفتا رکرلیاہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل ساٹھ سالہ لعل دین کی اس وقت شرپسندوں نے مار پیٹ کی جب وہ مویشی لیکر جارہاتھا۔اس واقعہ کے بعد لعل دین کو علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیا۔پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس تھانہ میں اس حوالے سے کیس درج کیا اور ایک شخص کو پہلے ہی روز گرفتار کرلیاگیا جبکہ پولیس نے مزید دوافراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے جن کی شناخت بھشن کمار ولد جیہ لعل اور پرشوتم لعل ولد جیہ لعل کے طور پر ہوئی ہے ۔اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔