نوشہرہ //تین سال قبل آج ہی کے دن بس حادثے میں ہلاک ہونے والے 66افراد کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبرقانون ساز کونسل سریندر چوہدری بھی موجو دتھے ۔واضح رہے کہ 2014میں چار ستمبر کو بارات سے بھری بس سیلاب میں بہہ گئی تھی جس کے نتیجہ میں دولہے سمیت چھیاسٹھ افراد لقمہ اجل ہوئے جن میںسے چودہ افرادکی نعشیں آج تک برآمد نہیں ہوئی ہیں ۔انہی افراد کی یاد میں گوردوارہ صاحب راجپورہ بھاٹامیں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔اس موقعہ پر سریندر چوہدری کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر لوگ بھی موجو دتھے جنہوںنے سیلاب کی نذر ہوکر لقمہ اجل بننے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مانگ کی کہ اس مقام پر پل تعمیر کیاجائے جہاں یہ حادثہ پیش آیاتھا۔ خیال رہے کہ راجوری ضلع کی تاریخ میں اتنا بڑا سڑک حادثہ پیش نہیں آیاجس میں ایک ساتھ چھیاسٹھ افراد لقمہ اجل بنے ہوں ۔ان افراد کی تیسری برسی کے موقعہ پر نوشہرہ میں ماحول ادا س تھا ۔