راجوری //ضلع راجوری میں پراسرار طور پر بال کاٹنے کا چوتھا واقعہ رونماہواہے جس پر مقامی لوگوں خاص کر خواتین میں خوف طاری ہے اور انہیں سمجھ ہی نہیں آرہی کہ یہ کیاہورہاہے ۔ یہ واقعہ راجوری کے پنجہ چوک میں رونماہواہے ۔ذرائع نے بتایاکہ صبح سات بجے ممتا ورما زوجہ ونود کمار کو اپنے گھر کے اندر پراسرار حالت میں پایاگیااوراس کے بال بھی کٹے ہوئے تھے ۔بعد ازآں بڑی تعداد میں لوگ وہاں پہنچے اور یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح ہر طرف پھیل گئی ۔اس دوران خاتون کو ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاگیا ۔قابل ذکر ہے کہ راجوری میں حالیہ دنوں ایسے ہی تین واقعات پیش آچکے ہیں جس کی وجہ سے خواتین پر خوف طاری ہے ۔