بدھل//بدھل کے لوگوں نے برمی مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے قتل عام رکوانے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام بدھل یونائیٹڈ فرنٹ نے کیاتھا جس میں شریک لوگوں نے برمی مسلمانوں کے حق میں اور برماکی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے چیئرمین بدھل یونائیٹڈ فرنٹ محمدفاروق انقلابی نے کہاکہ برما کی ریاست رخائن میں اس ملک کی فوج اور بلوائی مسلمانوں کو تہہ تیغ کررہے ہیں اور بدترین دہشت گردی کا مظاہرہ کیاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ پولیس اور ملٹری کے کریک ڈائون کے نتیجہ میں اب تک ایک لاکھ سے بھی زائد برمی مسلمان ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں جس کشمکش میں کئی لقمہ اجل بھی بن گئے ۔ انہوںنے کہاکہ ان کے گھروں کو جلایاجارہاہے اور جو بھی بربریت ہوسکتی ہے ،وہ کی جارہی ہے لیکن عالمی دنیا خاموش ہے ۔ انہوںنے حکومت سے اپیل کی کہ وہ برمی حکومت پر دبائو بنائے تاکہ مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ رک سکے ۔انہوںنے کہاکہ برم کی رہنما آن سانگ سوچی سے نوبل انعام واپس لینے کی اپیل کی ۔احتجاج میں شاہنواز خاکی ، بشارت راتھر ، محمد شبیر افلاطون ، محمد گلزار قاضی ، اسحق احمد ، سجاد ڈار ، شہزاد احمد ، مصور حسین شاہ ، عزیز وانی ، ظفر اقبال ، محمد رفیع ، فاروق لون وغیرہ بھی شامل تھے ۔