Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

ٹرمپ کی ایران پر کڑی تنقید، شمالی کوریا کو تباہ کرنے کی دھمکی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 21, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
نیویارک//امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بہترویں سالانہ اجلاس میں اپنی تقریر میں شمالی کوریا اور ایرا ن پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہمیں اپنا دفاع کرنا ہے تو پھر شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہوگا۔صدر ٹرمپ نے اپنی تندو تیز تقریر میں کہا کہ ’’اگر شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے مہم سے دستبردار نہیں ہوتا تو پھر اس کو مکمل طور پر تباہ کردیا جائے گا‘‘۔انھوں نے کہا کہ ’’ (شمالی کوریا کے صدر) کم جونگ ان کی جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے مہم سے پوری دنیا ہی کو خطرات لاحق ہیں اور اس سے ناقابل تصور حد تک انسانی جانوں کا ضیاع ہوسکتا ہے‘‘۔انھوں نے شمالی کوریا کے لیڈر کے حوالے سے کہا:’’ راکٹ مین اپنے اور اپنے رجیم کے لیے ایک خودکش مشن پر ہیں۔اگر امریکا اور اس کے اتحادیوں کو اپنے دفاع پر مجبور کیا گیا تو ہمارے پاس شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہوگا‘‘۔صدر ٹرمپ نے اپنی اس تقریر میں ایران کو بھی خوب کھری کھری سنائی ہیں۔انھوں نے کہا:’’ ایرانی حکومت اقتصادی طور پر تھکی ہوئی ایک بھوت ریاست ہے جس کی سب سے بڑی برآمد تشدد ہے‘‘۔ انھوں نے ایران کو اس کے تخریبی کردار پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ایرانی رجیم کو قاتل قرار دیا ہے۔انھوں نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شریک عالمی لیڈروں سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ’’ دنیا اس ’’قاتل رجیم‘‘ ( ایران) کو اپنی تخریبی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتی جب کہ اس نے میزائلوں کی تیاری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے‘‘۔انھوں نے 2015ء میں ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے کے حوالے سے بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ ’’اگر اس سے ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے جواز ملتا ہے تو عالمی لیڈر اس کی پاسداری کے کیسے پابند رہ سکتے ہیں‘‘۔صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں ایک نئے ورلڈ آرڈر کا ویڑن بھی پیش کیا ہے جو کثیر الجہت اتحادوں کے بجائے مضبوط خود مختار قوموں پر مبنی ہوگا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیلی چرانہ جموں میں عدم شناخت خاتون کی نعش برآمد
جموں
ایس پی او منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد
جموں
سلیکشن گریڈ کانسٹیبل 8000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ریاسی میں سڑک حادثہ ،11افراد زخمی
جموں

Related

بین الاقوامی

بنگلہ دیش میں روہینگیا کیمپوں کے اساتذہ بر طرف

June 4, 2025
بین الاقوامی

امدادی قافلے پر حملہ | سوڈان میں 5افراد ہلاک

June 4, 2025
بین الاقوامی

امارات:عید الاضحیٰ پر 3ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم

June 4, 2025
بین الاقوامی

امدادی مرکز کے قریب بمباری | خوراک کیلئے قطار میں کھڑے 58فلسطینی جاں بحق

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?