Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

وزیر خزانہ کی کابینی رفقاء کے ساتھ میٹنگ، مطالباتِ زر پر تبادلہ خیال

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 11, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر//وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو نے اپنی نوعیت کے پہلے اقدام کے طور پر کل اپنے کابینی رفقاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تا کہ مختلف محکموں میں ترجیحات اور اخراجات مختص کرنے کے کام میں معقولیت لائی جا سکے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اخراجات ایلو کیشن وزراء کی طرف سے دی جانے والی ترجیحات کی بنیاد پر ہونی چاہئیے نہ کہ تواریخی پس منظر سے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے رقومات کے مناسب تصرف کو یقینی بنایا جائے گا اور ترقی کے اہداف بھی حاصل کئے جا سکیں گے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ معمول کے اخراجات کیلئے ایک نظام ہونا چاہئے کیونکہ ریاستی حکومت رقومات متعلقہ محکموں کے ان پُٹس کے بغیر ہی صرف کرتی ہے ۔یہ پہلی میٹنگ ایڈمنسٹریٹو سروس بشمول محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ ، محکمہ مال ، ڈیساسٹر منیجمنٹ ، ریلیف و باز آباد کاری ، پارلیمانی امور ، قانون و انصاف اور حج محکموں کے مطالباتِ زر پر تبادلہ خیال کیلئے منعقد کی گئی تھی ۔ محکمہ اطلاعات کیلئے گرانٹس مختص کرنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر درابو نے کہا کہ جموں کشمیر میں سب سے زیادہ پر کیپٹا اخبارات موجود ہیں اور اخبارات کی تعداد میں بے تحاشہ اضافے سے کئی مفادِخصوصی عناصر پیدا ہوئے ہیں جن سے ریاست میں صحافتی اقدار کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ وزیر اطلاعات چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ محکمہ اطلاعات نئے شعبوں کیلئے وسائل جُٹا رہا ہے جن میں ابھرتے ہوئے صحافیوں کیلئے ٹریننگ کا انعقاد ، ذرایع ابلاغ کے افراد کیلئے دوروں کا انعقاد ، رپورٹنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ، اشاعت ونگ کو بحال کرنا شامل ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ محکمہ خزانہ اس حوالے سے مناسب وسائل فراہم کرے گا ۔ ذوالفقار علی نے کہا کہ محکمہ ابھرتے ہوئے صحافیوں کیلئے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرے گا تا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھا سکے ۔ میٹنگ کے دوران وزیر قانون نے کہا کہ ریاست میں قانون کی تعلیم کے نظام اور لٹی گیشن میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے ۔ دوسری میٹنگ کے دوران صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود ، سٹیشنری ، امور صارفین ، تکنیکی تعلیم ، کھیل کود اور محکمہ تعلیم کے مطالباتِ زر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں وزیر تعلیم سید الطاف بخاری ، کھیل کود کے وزیر عمران رضا انصاری ، سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون ، کمشنر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ، کمشنر سیکرٹری تعلیم بھی موجود تھے ۔ بخاری نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں پچھلے تین برسوں کے دوران بڑی اصلاحات لائی گئیں اور محکمہ خزانہ سکولوں میں بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں ایک اہم رول ادا کر سکتا ہے ۔ سجاد غنی لون نے کہا کہ حکومت سماجی بہبود محکمے میں سوشل آڈٹ کیلئے ایک نظام وضح کر رہا ہے ۔ انصاری نے کہا کہ کھیل کود کی طرف لوگ راغب ہو رہے ہیں اور حکومت کو اس شعبے کیلئے معقول رقومات فراہم کرنی چاہئیں ۔ میٹنگ میں خزانہ کے وزیر مملکت اجے نندا ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین چودھری  ، لاء سیکرٹری عبدالمجید بٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بارہمولہ: جہلم میں غرقآب نوجوان کی دو دن بعد لاش بر آمد
تازہ ترین
اسکولوں کیلئے مقرر کئے گئے اوقات کار حمتی نہیں ، نظرثانی کا امکان: سکینہ یتو
تازہ ترین
بڈگام-بارہمولہ ریلوے ٹریک پر تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر غیر مقامی شخص ازجان
تازہ ترین
چیف ایجوکیشن دفترپونچھ میں آتشزدگی، دفتر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
پیر پنچال

Related

صنعت، تجارت و مالیات

لورن میں شدید بارش کے باعث ایک شخص ہلاک

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ذائقوں کاجشن بریانی خوانچہ فروشوں سے لیکر ریستوران تک دستیاب

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

پبلک اکائونٹس کمیٹی میٹنگ میں آڈِٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ غیر تسلی بخش جوابات کا سخت نوٹس

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

بانڈی پورہ میں کیپیکس منصوبے کی تشکیل ۔41کروڑ روپے سے زائد مختص

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?