کیوٹو (ایکواڈور)، 11 اکتوبر (یو این آئی)لیونل میسی نے اپنی ہیٹ ٹرک کی بدولت فیفا عالمی کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچی ارجنٹینا کو ایکواڈور کے خلاف کرو یا مرو کے کوالیفائر میچ میں1۔3 کی فتح کے ساتھ 2018 میں روس کا ٹکٹ دلادیا اور ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ ارجنٹینا کے سپر اسٹار کیوں ہیں۔سال 1970 کے بعد پہلی بار عالمی کپ سے باہر ہونے کے خطرے کو جھیل رہی ارجنٹینا کے لیے ایکواڈور کے خلاف منگل کی رات کیوٹو میں ہوا عالمی کوالیفائرمقابلہ کرو یا مرو کا تھا۔لیکن ارجنٹینا کے ہیرو میسی نے اس مشکل صورتحال میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول کردئیے ۔دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ارجنٹینا جنوبی امریکی گروپ کی 10 ٹیموں میں تیسرے نمبر پر رہی اس گروپ سے برازیل ، اروگوئے اور کولمبیا پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں جبکہ پیرو اوسنیا چیمپئن نیوزی لینڈ کے خلاف پلے آف میں پہنچ گیا ہے ۔ ارجنٹینا کے کوچ جارج سمپولی نے اپنی ٹیم کی زبردست کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ''آج ارجنٹینا نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ اب ہم باقی وقت میں اچھی تیاری کریں گے اور روس میں مضبوط چیلنج پیش کریں گے ۔ سمپولي نے حالانکہ میسی کی کارکردگی کو کافی سراہا لیکن ان کا ماننا ہے کہ ان کی ٹیم کو میسی پر اس حد تک انحصار نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ''ہمیں اس بات پر توجہ دینی ہوگی کہ ہم میسی پر اتنے منحصر نہ ہوں''۔میسی اگرچہ پچھلے کچھ عرصے سے اچھی فارم میں نہیں تھے اور گزشتہ تین ڈرا کوالیفائر میچوں میں وہ گول بھی نہیں کر سکے تھے جس کی وجہ سے ارجنٹینا چھٹے نمبر پر پہنچ گئی اور اس پر عالمی کپ سے باہر نکلنے کا خطرہ منڈلانے لگا۔ایکواڈور کے گھریلو میدان پر کھیلے گئے اس زبردست میچ میں اگرچہ میزبان ٹیم کیلئے روماریا ابارا نے ابتدائی منٹ میں ہی گول مارتے ہوئے 0۔1 کی برتری حاصل کرتے ہوئے ارجنٹینا پر زبردست دباؤبنا دیا تھا لیکن ارجنٹائن کے لیے 11 ویں منٹ میں ہی میسی نے برابری کا گول لگاکر کر ٹیم کو راحت پہنچائی۔ارجنٹینا کے لئے یہ میچ اس لئے بھی اہم تھا کیونکہ اس نے 2001 سے کیوٹو میں کوئی میچ نہیں جیتا تھا ۔ ارجنٹینا کے کپتان نے انجیل ڈی ماریا کو گول بنانے کا موقع فراہم کیا اور اور اسکور 1- 1 سے برابر کردیا۔ میسی نے اس اہم میچ میں اپنا دوسرا گول نو منٹ بعد کیا اور 20 ویں منٹ میں میکسیکو کے بینگویئرا کوچکمہ دیتے ہوئے پوسٹ کے اوپری کنارے میں گیند کو پہنچا کر 1۔2 سے ٹیم کو برتری دلا دی۔میچ میں ایک گھنٹے مکمل کرنے کے بعدمیسی نے اپنی ہیٹ ٹرک کرلی۔انہوں نے ایکواڈور کے تین ڈیفنڈروں کو چکمہ دیتے ہوئے گول کیپر کے اوپر سے گیند کو نکالتے ہوئے پوسٹ کے اندر پہنچا دیا۔اپنی ہیٹ ٹرک کے ساتھ اسٹار فٹبالر کوالیفائر گروپ میں اپنے بارسلونا ٹیم کے ساتھی اروگوئے کی لوئس سواریز کے ساتھ آل ٹائم فہرست میں 21 گول کر کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے ہیں۔یو این آئی