واشنگٹن//سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کاکہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات خطرناک ہیں جو پوری دنیا کے لئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔2016میں امریکی کیصدارتی الیکشن میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں شکست سے دورچارہونے والی ہیلری کلنٹن کاکہنا تھا کہ روسی صدرنے 2016کے امریکی انتخابات میں براہ راست مداخلت کرتے ہوئے روسی انتظامیہ کو ان کیمقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی دلانے کی ہدایت دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن نیامریکا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اور وہ امریکا کے لیے کسی خطرے سے کم نہیں۔ہلیری کلنٹن کا کہناتھا کہ یقینی طورپر روسی صدرنے کچھ کامیابیاں ضرورحاصل کی ہوں گی لیکن امریکی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی سخت نگرانی نے ان کو ان کے مقاصد میں مکمل طورپرکامیاب ہونے نہیں دیا۔سابق وزیرخارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو امریکا کے لئے دنیا میں عدم اعتمادی کا باعث قراردیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے غلط اور مضحکہ خیز اقدامات دنیا بھر میں امریکی عوام کے لئے باعث ندامت ہیں۔ مجھے ڈر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اختیارات کے باعث غصے میں آکر ایٹمی حملے کا حکم دے سکتے ہیں جب کہ انہیں ایسا کرنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا ہے تاہم ٹرمپ کی کابینہ کے کچھ سینئر افسران انہیں ایسا کرنے سے روکنے کے لیے نئے قوانین کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔صدر ڈونلڈٹرمپ کے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی کو خطرناک قراردیتے ہوئے ہلیری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر عالمی سطح پرامریکا کو بدعہد اور بد اعتماد بنا کر پیش کررہے ہیں جس سے امریکا کے دوسرے ملکوں کے ساتھ وعدوں کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔