رام بن//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن گورویندر جیت سنگھ نے چیف میڈیکل افسر رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان کے ہمراہ اے ڈبلیو سی سرور کا دورہ کرکے ولیج ہیلتھ نیوٹریشن دن کے سلسلہ میں منعقد نشست کا معائینہ کیا جسکا انعقاد سب سنٹر کانگا بلاک بٹوت نے آئی سی ڈی ایس رام بن کے اشتراک سے کیا۔ضلع کارٹی نیٹر آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر مجید بٹ،ہیلتھ ورکر س ،اے این ائیمز اور آنگن واڑی ورکروں کی ایک تعداد نے بھی اس میں شرکت کی۔ نشست کا مقصد دیہی آبادی خصوصاً غذائیت کی وجہ سے لاگر ہوئے لوگوں کی صحت میں سدھار لانا تھا ۔VHNDکی شناخت لوگوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔ VHNDرہنما خطوط کے تحت VHNDہفتہ میں ایک مرتبہ ہر شب جمعہ کوآنگن واڑی مرکز پر منعقد کرنا ہوتا ہے۔اے ڈبلیو سئیز پرائمری ہیلتھ کئیر سروسز میں کیمونٹی اور ہیلتھ سروسز کے درمیان بطور ایک پلیٹ فارم کے طور شناخت کی گئی ہے۔VHND خدمات میںحاملہ خواتین کی رجسٹریشن ،اے این سی اور ویکسین تمام موذوں بچوں کی ،جس میں خاص توجہ باقی ماندہ حاملہ خواتین او ربچوں پر توجہ مرکوز ہوگی۔