مینڈھر//منکوٹ تحصیل میں چلائی جا رہی پانی کی سپلائی اسکیمو ں کی حالت نہایت خستہ ہے کیو نکہ متعلقہ محکمہ کے ملا زمین نے جان بو جھ کر رائز نگ لا ئنو ں سے لوگو ں کو کنکشن دیے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عام صارفین تک پینے کا صاف پانی نہیں پہنچ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق منکو ٹ تحصیل کیلو ہر چھجلہ علا قہ میں بہت پر انی واٹر سپلائی اسکیم چل رہی ہیںجس کی حالت عام لو گو ں کو رائز نگ لا ئن سے کنکشن دینے کے بعد خستہ ہو گئی ہے ۔ اس ضمن میں مقامی شخص محمد ریا ض نے بتا یا کہ محکمہ کے ملا زمین نے اثر و رسو خ رکھنے والے لو گو ں کا رائز نگ لائن سے بھا ری رشو ت لیکر کنکشن دیے ہوئے ہیں جس کے واضح ثبو ت ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ لائن کی حالت اتنی خستہ ہو گئی ہے کہ راستہ میں ہی پانی ختم ہو جا تا ہے اور ٹینک تک پانی نہیںپہنچ سکتا ہے جس کی وجہ سے عام لو گو ں کو پانی کی سپلا ئی نہیں مل رہی ہے۔ کیو نکہ رئز نگ لا ئن سے جن لو گو ں کو کنکشن دیا گیا ہے ان کا پانی دن بھر چلتا ہے اور وہ لوگ پانی کو زمینو ں میں لگا کرسبز یا ں پیداکر رہے ہیں جبکہ عام لو گ پانی کی بو ند بو ند کے لئے تر س رہے ہیں ، انہو ں نے کہا کہ ہم نے کئی بار متعلقہ محکمہ کے اعلی افسر ان کو شکا ئت کی لیکن بے سود ثابت ہو ئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ رائز نگ لا ئن سے فو ری طور کر کنکشو ں کو ختم کیا جا ئے تا کہ عام لو گو ں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ گز شتہ کئی عر صہ سے با رشیں نہیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے علا قہ میں سو کھا پڑ گیا ہے اور لو گ پانی کی بو ند بو ند کے لئے تر س رہے ہیں ،۔ اس ضمن میں جب اے ای ای مینڈھر محکمہ صحت عامہ سے رابطہ کیا تو اس کا کہنا تھا کہ پر انے کنکشن لگے ہوئے ہیں ہیں ان کوختم نہیں کرسکتے۔