راجوری/وزیر برائے پشو و بھیڑ اور ماہی پروری عبدالغنی کوہلی نے کالا کوٹ حلقہ انتخاب کر کے مفصل دورہ کرکے اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔دورے کے دوران وزیر نے کرلیان ، مرلیان اور چالیاں دیہات کا دورہ کر کے مقامی لوگوں سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقعہ پر ایک عوامی اجتماع خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت ریاست کی تیز ترقی کے لئے وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ترقی کی بے پناہ گنجائش ہے اور حکومت اس گنجائش کو مکمل طور بروئے کار ہر ممکن کوشش کرے گی۔بعد میں وزیر مینڈھر پونچھ کے مقتول کانسٹیبل ظہیر عباس خان کے گھر گئے اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرکے مرحوم کے ابدی سکون کے لئے دعا کی۔