پونچھ//ممبرقانون سازاسمبلی حویلی شاہ محمدتانترے نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمدزرگراورمحکمہ ہارٹیکلچرکے افسران کی موجودگی میں16 باغبانوں کے گروپ کو سرینگرمیں تربیت حاصل کرنے کیلئے ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔سات روزہ تدریسی دورہ کے اہتمام ایم آئی ڈی ایچ ۔2017-18 سکیم کے تحت کیاگیاجس میں ضلع کے مختلف ہارٹیکلچرزونوں کے باغبان شامل ہیں جوکہ شالیمارمیں سکاسٹ یونیورسٹی، سی آئی ٹی ایچ انسٹی چیوٹ سرینگراوراے سی ایچ ڈی زینی پورہ شوپیاں کادورہ کریں گے اورہارٹیکلچرپروڈکشن کی جدیدتکنیکوں سے متعلق جانکاری حاصل کریں گے۔