راجوری// پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کاایک اجلاس ضلع صدراعجاز مرزاکی صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز مرزا نے کہاکہ کابینہ وزیرچودھری ذوالفقارعلی نے درہال وبدھل کی تعمیرو ترقی کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں جوقابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 850کروڑکے پروجیکٹ زیرتعمیرہیں جو علاقے کی فلاح وبہبود کے لئے اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی طرف سے ہدایات کے پیش نظر گاؤں گاوں عوام کی مشکلات کے ازالہ کے لئے اقدامات کرنے کے لیے میٹنگوں کااہتمام کیاجارہاہے جس سے عوام کے مسائل کاممکنہ حل مرتب ہوگا۔ مرزاکے مطابق میٹنگ میں پارٹی عہدداران نے شرکت کرکے طے کیاہے کہ پارٹی ضلع بھر میں میٹنگوں اجلاسوں کے لئے تواریخ کاطے کرنا تھاجو بخوبی انجام پایاہے۔ انہوںنے مزید بتایاکہ پارٹی اہم اقدامات کے لئے کوشاں ہے جس میں عوامی مسائل کوترجیحاتی بنیادوں پر حل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اس دوران میٹنگ میں فضل چوہان،منظورشاہ, غلام حیدرآتش سمیت کئی دیگرعہداران نے شمولیت کی۔