سرنکوٹ//انجمن روداد بشر سرنکوٹ کا ایک اجلاس زیرصدارت خدمت خلق سوسائٹی کے ریاستی چیر مین ڈاکٹر شیراز احمد میر منعقد ہوا جس میں متعدد عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس اجلاس کے دوران مقررین نے سرنکوٹ میں چل رہی ہیرا پھیری، رشوت خوری، لوٹ کھسوٹ کو تمام سیاسی پارٹیوں کو ذمہ دار بناتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہاں جو بھی رشوت خوری چل رہی ہے اس کے پیچھے سیاسی پارٹیوں کا ہاتھ ہے۔۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی لوٹ کھسوٹ ہو رہی ہے اور سرکار تماشائی بنی دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف علاقہ جات میں اسکول بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔اس دوران محکمہ فوڈ سپلائی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمہ کو ملازموں نے اپنی جاگیر بنایا ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ آدھار کارڈ بنانے کیلئے جولوگ تعینات ہیں وہ غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں، باربار انتظامیہ کو کہنے کہ بعد بھی کوئی روک تھام نہیں ہو رہی ہے ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کو آنے والی خالی آسامیوں کو ہر اخبار میں مشتہرکیا جائے۔ مقررین نے ضلع انتظامیہ و سرکار میں حصہ لوگوں کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہاں کوئی روک تھام نہ کی گئی تو عوام احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔اس دوران جن مقررین نے خطاب کیا ان میں محمد عزیز خان چیرمین ، غلام احمد پنچھی، خواجہ حسام دین، برکت حسین گورسی، عالم حسین ،محمد آمین، خواجہ محمد اعظم خاکی ، جاوید چوہدری اور فیض احمد خان شامل ہیں۔