منڈی//ممبر قانون ساز کونسل ڈاکٹر شہناز گنائی نے سب ضلع اسپتال منڈی میں چل رہے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پرایم ایل سی موصوفہ نے کہا کہ سب ضلع اسپتال منڈی کی نئی عمارت آنے والے نئے سال میں منڈی کی عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کی پہلی دو منزلوں کا تعمیری کام مکمل ھو چکا ہے جس کو جلد از جلد عوام کے نام وقف کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ غلام احمد گنائی میموریل سب ضلع اسپتال کی عمارت بوسیدہ ہوگئی تھی جس کا کام ممبر اسمبلی ڈاکٹر شہناز گنائی نے 2015 میں شروع کروایا تھا اس کام پر 8کروڑ روپے کا تخمینہ ہے اس عمارت کی دو منزلوں کا کام مکمل ھو چکا ھے اور آخری منزل کا کام شد و مد سے جاری ہے۔ اس موقعہ پر ممبر موصوفہ نے اسپتال کے متصل کچھ اراضی کا بھی زمین مالکوں کے ساتھہ فیصلہ کر ایا۔دورے کے دوران ان کے ہمراہ عبدل احد بٹ بلاک صدر نیشنل کانفرنس منڈی غلام عباس مبشر بانڈے کفایت باگن اگزیکٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ بلاک میڈیل آفسر منڈی بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ممبر موصوفہ نے پلیرہ اور چکھڑی بن کا دورہ کیا جہاں پر ان سے مختلف عوامی وفود ملاقی ھوئے جنھوں نے اپنی مشکلات ممبر موصوف کے سامنے رکھیں جن کا ازالہ کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا ۔