مینڈھر//سر حدی تحصیل منکو ٹ کے بلنوئی علا قے کے ایک جسما نی طور معزور شخص محمد رفیق ولد سید محمد نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار ایک طرف ہند و مہا جرین کو لا کھو ں روپے دے رہی ہے جبکہ ہندو مہا جر ین کے پاس کئی کنال زمین بھی موجو د ہے لیکن مسلم مہا جر ین کو انتظامیہ کی جانب سے دھکے مل رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ میر ی70کنا ل کے لگ بھگ زمین فو ج کے قبضہ میں ہے جس کے بعد مجھے انتظامیہ نے کنا بلنوئی میں 72کنال زمین الاٹ کی گئی تھی جو مجھے نہیں مل پائی ہے کیو نکہ وہ زمین بھی فو ج کے زیرتصرف میں آتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ میں گز شتہ تیس سال فو ج کے اندر قلی کا کام کر کے بچو ں کا پیٹ پا لتا رہا۔ جبکہ تین سال قبل ما ئن کی زد میں آکر میر ی ٹا نگ اُ ڑ گئی جس کے بعد میں جسمانی طور پر معذ ور ہو گیا ۔ جس پر مجھے فو ج کے افسر ان نے محکمہ مال کے افسر ان کے ساتھ مل کر بلنوئی کنا کے علا قہ میں سرکا ری زمین پر بیٹھا یا جبکہ وہا ں پاس میں ایک شیپ فا رم بھی مو جو د ہے جس کی زمین ہزارو ں کنال ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اب شیپ فا رم کے افسر ان اور ملا زمین محکمہ مال کے افسر ان کے ساتھ مل کر مجھے وہا ں سے نکا ل رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ میں نے اس سلسلہ میں کئی افسر ان سے ملا قات کر کے حالات کے بارے بتا یا کہ میں معذور شحص ہو ں مجھے کوئی وہ جگہ الاٹ کر کے دی جائے جس پر مجھے انتظامیہ نے بیٹھا یا تھا ۔ وہ مجھے جگہ الاٹ کی جائے اور مجھے در بد رنہ کیا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ جہا ں پر ہندو مہا جرین کو لا کھو ں روپے دیے جارہے ہیں اور اس کے بد لے مسلما نو ں کو دو کنال جگہ بھی رہنے کیلئے الا ٹ نہیں کی جا رہی ہے ۔ یہ کہا ں کا انصاف ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر مجھے اس جگہ سے انتظا میہ نے اُ ٹھا یا تو میں بچو ں کو لے کر جمو ں سیکرٹریٹ کے باہر دھر نا دو ں گا لہذا مجھے انصاف دیا جائے ۔