پونچھ //پوری دنیا کی طرح ضلع پونچھ میں بھی یوم اربعین کے موقع کی مجالس و جلوس ہائے عزاء کا انعقاد کیا گیا. اس سلسلے میںمجلس عزا امام بارگاہ عالیہ منڈی میں نماز جمعہ کے بعد منعقد کی گئی. حسب معمول تلاوت قرآن پاک کے بعد نعت، قصیدہ، سلام، منقبت اور نوحہ کا نذرانہ مقامی ثناء خوانوں نے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ امام سجاد نے دربار شام میں جب انھیں اسیر کر کے پھرایا جا رہا تھا تو آپ نے ظالموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ممبر سے ذکر رسولِ پاک آر آل رسول بیان نہ کیا جائے وہ لکڑیوں کا ڈھیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں علم عطا کیا، انہوں نے کیا مولا نے فرمایا کہ ہمیں خدا کی بخشش عطا ہوئی ہے. ہمیں اللہ نے فصاحت دی ہے.. انہوں نے کہا کہ امام؛ام نے فرمایا کہ اللہ نے ہمیں شجاع بنایا اور اللہ نے مومنین کے دلوں میں ہماری محبت ڈال دی ہے. انہوں نے کہا کہ کہ امام نے یزید کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ تو نے اگر ظاہری طور پر جیت حق کی ہوئی ہے. انہوں نے موجودہ دورمیں میڈیا کے کچھ حلقوں سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی سی چھوٹی خبر شایع کی جاتی ہے ہے لیکن اربعین کے موقع پر کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے روضہ پر پانچ کروڑ کے اجتماع کا ذکر نہیں کا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ی اس بات کا ثبوت کہ آج بھی باطل کو امام عالی کا خوف ہے۔. انہوں نے کہا کہ امام نے دربار شام میں کہا کہ شیر خدا ہم میں سے ہے اور مہدی ہم میں سے ہیں. مولانا کے خطاب کے بعد کشمیری مرثیہ خوانی کی گئی اور ماتم کیا گیا دعا پر مجلس اختتام پزیر ہوئی. ضلع پونچھ کے صدر مقام پر انجمن جعفریہ کے بینر تلے شفیق حسین با با کی قیادت میں سبیل لگائی گئی جہاں ہزاروں لوگوں کو میٹھے اور ٹھنڈے پانی سے سیراب کیا گیا. جبکہ اس دوران لوگوں میں تبرک بھی تقسیم کیا گیا. تحصیل مینڈھر کے گورسائی ہنڈی میں مسجد خانقاہ سے انجمن معصومہ ھنڈی گورسائی کے زیر اہتمام جلوس عزاء بر آمد کیا گیا جو روایتی راستے سے مسج ہنڈی میں اختتام پذیر ہوا. جلوس عزا کے دوران درجنوں ماتمی دستوں نے ماتم و نو حہ کر کے عقیدتوں کا اظہار کیا.