راجوری//ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے تحصیلداروں، بلاک ڈیولپمنٹ افسران اور زونل ایجوکیشن افسر ان کے ساتھ ایک میٹنگ کرکے تعمیر پروجیکٹ کی حصولیابیوں کا جائزہ لیا ۔اس پروجیکٹ کے تحت اکتیس دسمبر تک ضلع میں سو بغیر عمارتوں والے سکولوں کیلئے عمارتوں کی تعمیر کراناہے اوریہ کام کانور جنس سے 10کروڑ روپے کی لاگت سے ہورہاہے ۔ان عمارتوںمیںسے پانچ راجوری بلاک میں، بیس کوٹرنکہ میں ، چھ تھنہ منڈی ، چھ ڈھانگری ، دس درہال ، دس منجاکوٹ ، تین کالاکوٹ ، تین پلانگڑھ ، چار ڈونگی ، آٹھ خواس ، پانچ موگلہ ، بارہ راجنگر ، دو نوشہرہ ، دو سیوٹ ، ایک سندر بنی ، ایک قلعہ درہال ، ایک پنج گرائیں اور ایک سیری بلاک میں تعمیر کی جارہی ہے ۔میٹنگ میں یہ بتایاگیاکہ سو میںسے 89عمارتوں پر تعمیری کام شروع ہوا جبکہ گیارہ پروجیکٹ تنازعات کی وجہ سے التوا میں پڑے ہوئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے افسران کی سراہنا کی ۔انہوںنے افسران کو ہدایت دی کہ وہ التوا میں پڑے کاموں کے تنازعات حل کرنے کی کوشش کریں نہیں تو عمارت کو کسی دوسری جگہ منتقل کیاجائے ۔پروجیکٹ تعمیر سے 3500طلباء کو بیٹھنے کی سہولت فراہم ہوگی اوراس کے تحت سکولوں کی تعمیر مہاتماگاندھی نریگا سکیم کی کانور جنس سے ہورہی ہے ۔بعد میں سوئوچھ بھارت مشن کا جائزہ بھی لیاگیا اور یہ بتایاگیاکہ ضلع میں 3422انفرادی بیت الخلاء اور44کمیونٹی بیت الخلا ء تعمیر کئے گئے ہیں جن پر 4.77کروڑ روپے خرچہ آیاہے ۔اس کے علاوہ پلانگڑھ ، ڈھانگری اور لمیڑی بلاک کو او ڈی ایف کرنے کا ہدف رکھاگیاہے اور ان میں بالترتیب 65فیصد ، 23فیصد اور 63فیصد کنبوں کو بیت الخلاء کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔