منڈی//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق زرگر نے جمعرات کو منڈی تحصیل کا دورہ کر کے سرکاری دفاتر کا معائنہ کیا جس دوران ڈیوٹی سے غیر حاضری کی پاداش میں دو ملازمین کو معطل کیاگیا ۔موصوف نے تحصیل کمپلیکس منڈی اور طبی مرکز ساتھرہ کا اچانک معائنہ کیااوراس دوران سینئر اسسٹنٹ سی ڈی پی او دفتر منڈی ریاض احمد اور تحصیل دفتر منڈی آکاش کمار کو ڈیوٹی سے غیر حاضری پر معطل کردیاگیا۔ساتھرہ میں انہوںنے طبی سہولیات کاجائزہ لیا اور ملازمین کو ہدایات دی کہ طبی مرکز چوبیس گھنٹے عوام کے لئے کھلارکھاجائے اور ہر وقت ڈاکٹر دستیاب رہنا چاہیے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے ۔انہوںنے تحصیل کمپلیکس منڈی میں چل رہے سرکاری دفاتر میں بھی اچانک معائنہ کر کے کام کاجائزہ لیا ۔اس دوران وہ بلاک میڈیکل افسر کے دفتر اور دوسرے دفاتر میں بھی گئے ۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں چل رہے زمین دوز بنکروں کی تعمیر کے کام کی جانکاری بھی حاصل کی اور متعلقہ حکام کویہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔