مینڈھر// مینڈھر پو لیس نے غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے والے ایک جوڑے کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی تحویل سے شراب کے 77پوچ برآمد کئے ہیں ۔ پو لیس نے سبھا ش چندر ولد اوم پر کاش سکنہ گو ہلد مینڈھر کو اپنی بیوی کے ہمر اہ گر فتار کر نے کا دعویٰ کیا ہے جن کی تحویل سے 77پوچ بر امدہوئے ہیں ۔ایس ایچ او مینڈھر محمد امین نے سب انسپکٹر محمد شو کت خان کی قیا دت میں ایک ٹیم روانہ کی جس نے مو قعہ پرچھا پہ ما ر کر بھا ری مقدارمیں شراب برآمد کی ۔ اس سلسلہ میں پو لیس نے مقد مہ درج کر کے کار روائی شروع کر دی ہے۔ چونکہ مینڈھر میں شراب کی دوکان بند کردی گئی ہے اس لئے اس کا اب غیر قانونی دھندہ ہونے لگاہے ۔