راجوری//ضلع انتظامیہ راجوری نے انتظامیہ عوام کی دہلیزپرمہیاکرانے کے مقصد سے 14فیلڈکیمپوں کے دوران 4683 سرٹیفکیٹ اجراکئے ہیں ۔اس ضمن میں منگل کے روزضلع میں منعقدکئے گئے دومختلف کیمپوں میں انتظامیہ کی جانب سے700سے زائد سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ۔یہاں جاری تفصیلات کے مطابق گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران 4683 سرٹیفکیٹ جبکہ رواں سال کے ماہ جون سے اب تک کل 67115(سرسٹھ ہزارایک سوپندرہ )اسنادجاری کئے ہیں۔سرکاری ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرریونیو عبدالقیوم میرنے منگل کے روزککوڑہ میں جبکہ ایس ڈی ایم کرتارسنگھ نے چھانی گائوں میں کیمپ منعقدکیاگیا۔ ترجمان نے مزیدبتایا کہ پبلک سروس گارنٹی ایکٹ کے تحت ضلع کے دھارا،سانوالہ، اجھان، بگلہ میں اے سی آر، ڈنڈوت اورہبیت میں ایس ڈی ایم کوٹرنکہ گوپال سنگھ ، ہسیوت میں ایس ڈی ایم تھنہ منڈی افضل مراز،گرن اورمغل میں ایس ڈی ایم کالاکوٹ خادم حسین، ڈونگی سنگ پور، لمبیڑی اور اندروٹھ میں ایس ڈی ایم نوشہرہ عبدالستاراوراپرہتھل اوربجابین میں ایس ڈی ایم سندربنی کی قیادت میں 14 کیمپ منعقدکئے گئے جن میں برسرموقعہ 4683 اسنادجاری کئے گئے اوریہ کیمپ نومبرمیں منعقدکئے گئے جن میں 577 کاسٹ سرٹیفکیٹس،1302مستقل رہائشی باشندہ سرٹیفکیٹس ، 139 انتقالات ، 365 آربی اے سرٹیفیٹکس ، 112اے ایل سی سرٹفیکٹس ، 498ووٹر ،521 ریونیو ایکسٹریکٹس، 468 انکم سرٹیفکٹس ،136میریڈ؍ان میریڈسرٹیفکس ،211 آدھاراٹسٹیشن، 42لیگل ہیئر اور312دیگرسرٹیفکیٹس شامل ہیں ۔اسی طرح میڈیکل آفیسروں کی جانب سے کیمپوں کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں 3ہزارسے زائد سرٹیفکٹس لوگوں کودیئے گئے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرشاہداقبال چوہدری جنھوں نے جون مہینے کے پہلے ہفتے میں مہم شروع کی تھی نے بتایاکہ ایس ڈی ایمس ،تحصیلداروں اوربلاک میڈیکل آفیسروں کی جانب سے 250مختلف مقامات پرکیمپوں کے دوران ریکارڈ67000سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے جس کامقصد عوام کوان کی دہلیزپرخدمات مہیاکراناہے۔