سرنکوٹ//اسلام کی برگزیدہ شخصیات کیخلاف گستاخانہ ٹوئٹ پر بس اڈہ سرنکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس کی قیادت اشفاق رانا کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر مظاہرین نے حکومت سے مانگ کی کہ آج تک نیوز چینل کے اینکر روہت سردانہ کو پھانسی دی جائے۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس نیوز چینل کی نشریات دیکھنا بند کردیں ۔اس دوران روہت سردانہ کا پتلا بھی نذر آتش کیاگیا۔مظاہرین کاکہناتھاکہ اگر سرکار نے اس گستاخانہ حرکت کا کوئی نوٹس نہیں لیاتوحالات اور خراب ہوجائینگے کیونکہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتاہے لیکن اسلامی شخصیات کی گستاخی کبھی برداشت نہیں کرسکتا۔انہوںنے کہاکہ حضور اکرمؐکی زوجہ اور بیٹی کے خلاف غلط بیانی ناقابل برداشت ہے اور اگر گستاخ کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو بڑے پیمانے پر احتجاج کئے جائیںگے اور ملک گیر تحریک شروع ہوگی ۔