مینڈھر//پیر بابا چھو ٹے شاہ سخی میدان میںششما ہی عر س پا ک نہایت ہی عقید ت و احتر ام سے منا یا گیا۔عرسب کی تقریب میں خطہ پیر پنجا ل سے بڑی تعداد میں عقید ت مندو ں نے شرکت کی ۔چھو ٹے شاہ با دشاہ زیا رت خطہ پیر پنجال میں مشہو ر ہے جہاں ہر سال اس عرس کا اہتمام کیاجاتاہے ۔ بد ھو ار کو ختمات شریف کے ساتھ عر س کا آغاز کیا گیا اور علما ء کر ام نے اپنے خطاب میں عقیدتمندوںکو قرآن اور حد یث کی روشنی سے روشناس کیا ۔اس دوران ریا ست اور ملک میں امن وامان کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔عرس کے تمام تر انتظامات ایڈمنسٹریٹر او قاف و تحصیلدار مینڈھر شہزاد لطیف خان کی نگر انی میں سرانجام دیئے گئے جبکہ اس دوران تحصیل افسران نے بھی زیارت پر حاضری دی ۔آخر پر لنگر کی تقسیم کی گئی ۔اس دوران پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔