سرنکوٹ//انجمن انصار المہدی اور سرنکوٹ کے نوجوانوں کی طرف سے گستاخ اینکر روہت سردھانہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میںنوجوانوں نے شرکت کی ۔ انہوںنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسلام کی مقدس ہستیوں کے خلاف گستاخانہ ٹوئٹ پر حکومت کو سردھانہ کے خلاف کارروائی کرناچاہئے ۔مقررین نے بولتے ہوئے کہا کہ ابھی تک شیطان روہت سردھانہ کی گرفتاری نہ ہونا حیران کن بات ہے اورمسلمان نظم و ضبط کی پابندی کرتے ہوئے قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے جس کا ہر گزمطلب یہ نہیں کہ جس کا جودل چاہے وہ اسلام کے مقدسات کی توہین کرتا چلے۔ان کاکہناتھاکہ اگر ابھی بھی حکومت کے کانوں بات نہیں پہنچی توملک گیر احتجاج کیاجائے گا۔اس دوران گستاخ روہت کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا اور اس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ انجمن انصار المہدی اور سرنکوٹ کے نوجوانوں نے مانگ کی کہ سردھانہ کی گرفتار ی عمل میںلاکر اس کے خلاف کیس چلایاجائے نہیں تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیاجائے گا۔احتجاجی مظاہرے میں صدر انجمن انصار المہدی محمد تقی، ڈاکٹر امیر حسین جعفری، اشفاق احمد رانا، طارق اشرف،سکندر نورانی، عنایت حسین شاہ ، کرار حسین ودیگران بھی شامل تھے۔