راجوری//بھاجپا کے سینئر لیڈر و ممبر قانون ساز کونسل وبودھ گپتا نے جموں وکشمیر پولیس سربراہ ایس پی دیو سے ملاقات کرکے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔انہوںنے پولیس کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ امن و قانون کی صورتحال بحال کرنے کیلئے اس نے اہم قربانیاں دی ہیں ۔ گپتا نے راجوری پولیس بھی منشیات کے خلاف اچھی طرح سے مہم چلارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ منشیات اور دہشت گردی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں تاہم پولیس کی کارروائی قابل ستائش ہے ۔گپتا کی تمام باتیں سننے کے بعد پولیس سربراہ نے ان کاشکریہ اد اکیا اور اس بات کا یقین دلایاکہ پولیس منشیات اور جرائم کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے گی ۔