پونچھ //ہفتہ وار چلنے والی آر پار راہ ملن بس سروس کے ذریعہ 89مسافروں نے حد متارکہ کا سفر کیا ۔اس دوران پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے42افراد اپنے رشتہ داروںسے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے جبکہ 3مسافر پونچھ سے اُس پار اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے گئے ۔اسی طرح سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے پونچھ پہنچنے والی بس کے ذریعہ 40افراد آئے جن میں4افراد اپنے رشتہ داروںسے ملاقات کے بعد واپس گھرپہنچے ۔