سرنکوٹ//بلاک میڈیکل افسر سرنکوٹ محمد ذوالفقار نے پی ایچ سی بفلیاز کا اچانک دورہ کرکے کام کاج کا جائزہ لیا ۔انہوںنے طبی عملے اور ڈاکٹروں کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ لوگوںکو بہتر سے بہتر طبی خدمات فراہم کی جائیں اور انہیں معیاری ادویات دی جائیں ، انہوںنے کہاکہ کوئی بھی ملازم بغیر اطلاع دیئے گھر نہیں بیٹھے گااور حاضری کو یقینی بنایاجائے گا۔بی ایم او نے کہاکہ لوگوںسے شکایت کا موقعہ نہیں ملناچاہئے اور نظام میں مزید بہتری لائی جائے ۔بی ایم او نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں بفلیاز میں سڑک حادثہ ہواجس کے بعد اس بات کی شکایت ملی کہ پی ایچ سی بفلیاز میں کوئی بھی ملازم حاضر نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ وہ انہی شکایات کی تحقیقات کیلئے بفلیاز گئے اور یہ پایاگیاکہ اس روز دو ملازم موقعہ پر حاضر تھے اور ایک چھٹی پر تھا۔انہوںنے کہاکہ بفلیاز کیلئے ایمبولینس گاڑی درکار ہے جس کیلئے منظوری مل چکی ہے جسے دو دنوں میں بفلیاز بھیج دیاجائے گا۔