پونچھ// ممبرقانون ساز کونسل یشپال شرما نے پونچھ قصبہ کے مختلف محلہ جات کی عوام کی گزارشات پر اپنے حلقہ اختیاراتی فنڈز سے گلی کوچوں پرٹائلیں بچھانے کا کام شروع کروایا۔ وارڈ نمبر2،وارڈ نمبر7اور وارڈ نمبر9 کی سڑکوں کی عرصہ دراز سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے حالت بگڑ گئی تھی جس پر مقامی لوگوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ سے مرمت کا مطالبہ کیا ۔اس دوران دونوں محلوں کے وفود یشپال شرما سے ملاقی ہوئے اور انہیں سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے درپیش مشکلات کے بارے میں بتایا۔ لوگوں کی پریشانیوں کو سننے کے بعد گزشتہ روز یشپال شرما نے پی ڈی پی لیڈران کے ہمراہ ان دونوں محلہ جات کا دورہ کر کے وہاں کی سڑکوں پر ٹائلیں بچھائے جانے کے کام کا آغاز کیا۔اس دوران دونوں محلوں کی عوام نے اپنے یشپال شرما کا شکریہ ادا کیا ۔