پونچھ// ضلع پونچھ میں اوقاف اسلامیہ کو تحفظ دینے کے سلسلہ میں اوقاف ایڈمنسٹریٹر ریاض آتش کی جدوجہد جاری ہے۔اس سلسلہ میں انہوں نے قصبہ پونچھ کے اعلیٰ پیر میں فوج کے زیر قبضہ ساڑھے تین کنال رقبہ کو واپس لیا۔فوج اور مقامی لوگوں کے درمیان میں عرصہ دراز سے تنازعہ چلا آرہا تھا جسے آتش نے افہام و تفہیم کے ذریعہ حل کروایا۔ اس سلسلہ میں ملی عوام کی شکایت کے بعد ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے متعلقہ فوجی افسران کے ساتھ رابطہ کیاا ور انہیں اس بات پر راضی کیا کہ وہ اوقاف اسلامیہ کی اراضی کو عوام کے حوالے کر دیں جس کے بعد آرمی افسران نے اراضی کو جنازہ گاہ کے لئے واپس کرنے پر رضامندی ظاہرکی۔ اس دوران موصوف کے ہمراہ ناظم اعلیٰ جامعہ انوار العلوم حافظ مجید اور انسپکٹراوقاف بھی تھے۔