کوٹرنکہ //کوٹرنکہ میں جسمانی طور پر ناخیز بچوں میں ایس ایس اے کی آئی ای ونگ کے تحت امدادی سامان تقسیم کیا گیا ۔اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میںضلع کے تین زون کے بچے شامل تھے جنہیں ویل چیئر، سی پی چیئر،کانوں کی مشینیں،بیساکھیاںاور جوتے وغیرہ دیئے گئے ۔یہ سامان زونل ایجوکیشن پلاننگ آفیسر کوٹرنکہ چوہدری سخی محمد کے ہاتھوں تقسیم ہوا۔اس کیمپ کی نگرانی ضلع کوآرڈی نیٹر ایس ایس اے طارق حسین اورفضل چوہان نے کی ۔اس دوران یہ بتایاگیاکہ باقیماندہ بچوں کو نوشہرہ،سندر بنی،منجاکوٹ،کالا کوٹ اور موگلا میں اسی طرح کیمپ منعقد کرکے امدادی سامان دیاجائے گاتاکہ انہیں تعلیم کے حصول میں آسانی ملے ۔