جموں//جموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروسز کی جانب سے ریاست اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے لگن اور تند ہی سے کام کرنے کو سراہتے ہوئے چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے کہا کہ ان کو درپیش مسائل کو بھر وقت حل کیا جائے گا۔جے اینڈ کے ایڈمنسٹریٹیو سروس آفیسر س ایسو سی ایشن ، جو گذشہ شام ان سے ملاقی ہوئی ، کے ساتھ تبادلہ کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کے اے ایس کاڈر مزید فعال اور مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کے اے ایس ایسوسی ایشن کے عہدہ داراں کو ریاست کی اس اعلیٰ انتظامی سروس کومزید منظم بنانے کے لئے فعال کردار ادا کرنے کے لئے کہا۔کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس آفیسرس ایسو سی ایشن کی ایگزیکٹیو باڈی انجمن کے صدر صدق میر کی قیادت میں چیف سیکرٹری سے ملے ۔ وفد میں وائس پریذیڈنٹ انیل شرما، جنرل سیکرٹری شاہد سلیم ، پبلسٹی سیکرٹری وسیم راجا ، خزانچی روہت شرما اور انجمن کے دیگر کونسلرس شامل تھے۔انجمن نے کے اے ایس برادری کو درپیش مختلف مسائل پر چیف سیکرٹری کے ساتھ مفصل طور تبادلہ خیال کیا۔ انجمن نے کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی سے بھی کاڈر کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملے ۔کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی نے انجمن کو افسروں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے اپنا بھر پور تعاون پیش کرنے کا یقین دلایا۔