جموں//نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ کوقانون سازکونسل میں اس وقت شرمندگی کاسامناکرناپڑاجب پی ڈی پی کے ممبرقانون سازکونسل نے ان کے بیان پرردعمل ظاہرکیا۔ایم ایل سی سریندرکمارچوہدری کی جانب سے سوئوچھ بھارت مشن سے متعلق اُٹھائے گئے سوال پربولتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نے ممبرکے شعورپرسوال اٹھایا۔نائب وزیراعلیٰ کے ردعمل پرجوابی وارکرتے ہوئے پی ڈی پی کے ایم ایل سی سریندرچودھری نے کہاکہ، میں بھی ہائوس میں بیٹھے دیگرممبران اوروزراء کی طرح ہوں ،اس لیے نائب وزیراعلیٰ کے الفاظ سے مجھے تکلیف پہنچی اورمیں چیئرمین سے اپیل کرتاہوں کہ ڈاکٹرنرمل سنگھ کے الفاظ کوکارروائی سے حذف کیاجائے۔اس سے قبل سریندرکمارچودھری نے حکومت پرزمینی سطح پرکام کے بجائے تشہیرپرزیادہ رقومات صرف کررہی ہے۔ایم ایل سی نے تحریری جواب کے حوالے سے کہاکہ گذشتہ تین سالوں میں اشتہارات پربڑے پیمانے پرصرف کئے گئے ہیں جبکہ زمینی سطح پربہت کم کام ہواہے۔چودھری نے کہاکہ نائب وزیراعلیٰ جن کے پاس اربن ڈیولپمنٹ کاچارج ہے کاکہناہے کہ فنڈزکاکوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن چیزیں راتوں رات تبدیل نہیں ہوسکتی ہیں۔سوال کے جواب میں نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت شہری علاقوں میں سالڈویسٹ منیجمنٹ سہولت دستیاب کرانے کاہدف رکھتی ہے۔سریندرچودھری نائب وزیراعلیٰ کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئے۔