جموں // جموں یونیورسٹی کے شعبہ زالوجی میں کالج اساتذہ کے لئے ایک ورک شاپ ،پریٹیکل سکل انہانسمنٹ کا افتتاح کیا گیا۔جو کہ ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔ پروفیسر جیگرمحمد ڈین ریسرچ سٹڈیزجموں یونیورسٹی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے یونیورسٹی کے دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کی مزید ورک شاپوں کا اہتمام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔پروفیسر گیتا سمبالی ڈین لائف سائنس نے تقریب کی صدارت کے فرائض انجام دئیے۔اس سے قبل پروفیسر روپما گنڈوترہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔جبکہ اس ورک شاپ کی تفصیلات پروفیسر سیما لنگرشعبہ زالوجی کی سربراہ نے پیش کیں۔اس موقعہ پر کافی تعداد میں طلبا اور سکالرز بھی موجود تھے۔