جموں //آل جموں و کشمیر گریجویٹ انجینئرنگ ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس جموں میں منعقد ہوا ۔ ایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کا خواب رکھتے ہیں اور بجٹ خطاب کے دوران انجیئنروں کے مسائل کا ذکر کرنا ایک بڑا قدم ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ وزیر خزانہ نے خطاب کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وادی کے انجینئر خستہ حالت میں کام کررہے ہیں اور کئی سال سرکاری اداروں میں کام کرنے کے بائوجود بھی ترقی کے مواقع بہت کم ہیں۔ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ وزیر خزانہ کی جانب سے ترتیب دئے جانے والے’’ اشورد کیریر پروگریشن سکیم پر وزیر خزانہ کے مشکور ہیں۔ ایسوسی ایشن نے پہلے ملازم دوست بجٹ کا شکریہ ادا کیااور کئی محکمہ جات میں کام کرنے والے لوگوں کی تنخواہوں میں موجود تفاوت کو ختم کرنے پر انکا شکریہ اداکیا ۔ وفد میں انجینئر فاروق احمد گنائی، انجیئنر گگن دیپ پرگوال، انجینئر فردوس احد بٹ، انجیئر روندر سنگھ، انجیئنر پیرزادہ ہدایت اللہ اور دیگر لوگ بھی شامل تھے۔