جموں//سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما و ممبراسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے حکومت پر زور دیاہے کہ وہ جموں اور سرینگر رنگ روڈ پروجیکٹوں کی زد میں آنے والے افراد کو مناسب معاوضہ فراہم کرے ۔اسمبلی میں اس معاملے پر بولتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہزاروں کنال اراضی ان پروجیکٹوں میں آرہی ہے جس کی وجہ سے کسان متاثر ہوئے ہیں جنہیں مناسب معاوضہ فراہم کیاجائے اور ساتھ ہی مکمل بازآبادکاری عمل میںلائی جائے ۔انہوںنے کہاکہ کسان برادری بہت زیادہ پریشان ہے جس کے ساتھ حکومت کو انصاف کرتے ہوئے فوری طور پر ان کے مطالبات پورے کرنے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ کسانوں کے مطالبات ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں ۔