جموں//جسٹس حسنین مسعودی چیئرپرسن ، سلیکشن کم اورسائیٹ کمیٹی ، جوینائل جسٹس ایکٹ نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کی۔جسٹس مسعودنے گورنر کو 22جوینائل جسٹس بورڈس کے قیام اور چائیلڈ ویلفیئر کمیٹیوں کو پر ہو رہی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔یہ کام جوینائل جسٹس ایکٹ کے تحت عملایا جارہا ہے جس کے ذریعے سے بچوں کے مفادات کو تحفظ حاصل ہوگا ۔گورنر نے ایکٹ اور قوانین کی رو سے بچوں کی خصوصی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ جوینائل جسٹس بورڈ س اور چائیلڈ ویلفیئر کمیٹیوں کی تشکیل سے جوڈیشل افسروں کو جوینائل جسٹس نظام کو صحیح معنوں میں عملانے میں مدد ملے گی۔