جموں//بڑی براہمنا اور کٹھوعہ انڈسٹریز ایسو سی ایشن کے نمائندوں کے ایک وفد نے یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی ۔وفد نے صنعتوں کے موافق کئی اقدامات اٹھانے کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیااو رکہا کہ ان اقدامات کی بدولت ریاست میں اقتصادی ڈھانچے کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار کے کافی وسائل بھی پیدا ہوں گے۔وفد نے وزیر اعلیٰ کو صنعتی علاقوں کادورہ کر نے کی دعوت دی تاکہ یونٹ ہولڈرو ں کی حوصلہ افزا ئی ہوسکے۔انہوں نے اپنے مطالبات وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے اور ان کے حل کو یقینی بنانے میں وزیر اعلیٰ کی مداخلت طلب کی۔دریں اثنا دودو بسنت گڈھ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے بھی ایم ایل اے رام گڈھ آر ایس پٹھانیہ کی قیادت میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات اور اپنے مشکلات ان کی نوٹس میں لائے۔وفد نے علاقے میں سڑکوں کو بڑھاو ا دینے ، ڈگری کالج کا قیام اور صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے علاقے میں ایک ٹرائبل ولیج قائم کرنے کی بھی وکالت کی۔گڑی اور سپی سے تعلق رکھنے والے لوگوںکے ایک وفد نے بھی ایم ایل اے جیون لال کی قیادت میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن میں خاص طور سے ریزرویشن سے جڑے معاملات بھی شامل تھے۔وزیر اعلیٰ نے وفود کو یقین دلایا کہ وہ ان کی طرف سے اُجاگر کئے گئے معاملات کا جائزہ لیں گی تاکہ ان ہیں مرحلہ وار طریقے پر حل کیا جاسکے۔